دلوں میں کیاچھپاہے بس تیرا اظہار کافی ہے
تعلق ختم کرنے پر فقط یہ نار کافی ہے
تیرے ماتھے کی شکنے اور تیرا یہ منہ کا سڑ جانا
منافق کی نہ ہو پہچان، علی ع کا نام کافی ہے
(ڈاکٹر رضا )
علی ع
31 Saturday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
31 Saturday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
دلوں میں کیاچھپاہے بس تیرا اظہار کافی ہے
تعلق ختم کرنے پر فقط یہ نار کافی ہے
تیرے ماتھے کی شکنے اور تیرا یہ منہ کا سڑ جانا
منافق کی نہ ہو پہچان، علی ع کا نام کافی ہے
(ڈاکٹر رضا )
31 Saturday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
گھڑتے ہیں افترا ، نہیں چوکتے مگر
کافی ہے اک گناہ کے خطا کار یہ خدا کے
(ڈاکٹر رضا )
30 Friday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
کے جن پر جان دیتا تھا،
میں خود تکلیف تھا ان کی
(ڈاکٹر رضا )

30 Friday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
Shirk:
Shirk is not betrayl; shirk is denial from what has been dispensed, disposed and declared as appointment, position, designation and authority as one or the two or the other or the group, team or whatever.
It’s not one, numerically; or alphabetically but one chronologically being declared and authorise by appointing authority to be dealt and deal as the one and only in need, deed or plead.
Shirk is not about God as entity, its about the one he(the God) authorises as appointee; this is because the position and safe dominion of God is secured from shirk by his own word of caution in Sureh Ahud and the phrase Wahdaho la shareek.(Dr Raza)
30 Friday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
شرک
خدا وندا وحده لا شريك له، اللَّهُ أَحَدٌ، اللَّهُ الصَّمَدُ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ ہے
گویا ہر اس کیفیت اور نشان سے مبرّا و آزاد جو شراکت داری ، یاری، جوابداری ،یا رشتےداری میں مہورو پیوستہ یا ضرورت پر آراستہ ہو
یوں منزل و ممبرِشرک سے پاک وطاہر کےایسا محفوض کے بلاشبہ بغیر انحصار اک حصار جیسےسورۃ نور کی مثال کے اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ💚 💖 اللہ نور ہے آسمانوں اور زمین کا کے بس سُبۡحٰنَ الَّذِىۡۤ اَسۡرٰى کے پاک ہے وہ ذات
بس جہاں ذات نجات سے آراستہ اور وجود پاکیزگی میں پیوستہ ہو وہاں شرک ناپید اور نجاست باطل کی صورت حق سے جدا ہوا کرتی ہے کے سورۃ احزاب کی مانند کے إِنَّمَا يُرِیدُ اللّٰہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ کہ اے اہل بیت! کے ہم نے نجاست کو تم سے دور کردیا
بس خدا پاک ہےہر اس شرک سے جو انسانی شعور میں نجاست و غرور بنے
بس اب جب انسانی بے راہروی بدعت کی صورت شرک کی متحمل ہوکر حق کو باطل یا ناپاک کو پاک کے سامنے لاموجود کرے گی حدود شرک پامال ہوگی
شرک ذات خدا میں نہیں وجود خدا سے جڑا ہے
شرک من اللہ یعنی منجانب اللّه یا عنداللہ کا انکار ہے گویا اس کا انکار جو آیت للہ ہو مگر اس کا انکارِ رسالت و ولایت ہو گویا حق ہو مگر باطل سے آلودہ کیا جاۓ یوں قرابت ہو مگر رقابت سے آراستہ
شرک اس منسب ولایت کا انکار ہے جو عطاء ہو خدا سے گواہ ہو رسول کا مگر پھر بھی جدا کر دیا جاۓ دین ممبر اور کتوب سے
(ڈاکٹر رضا )
30 Friday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
کیوں نہ کرلوں میں خیانت ایسی
راستہ اُن کو دکھادوں تیرا
جو ہے مخفی وہ عیاع کردوں سب
راستہ سب کو بتادوں تیرا
(ڈاکٹر رضا )
29 Thursday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
بچھڑ رہا تھا کئی روز و شب سے میں اس سے
یہ ایک دن کی کہانی نہیں جدائی کی
(ڈاکٹر رضا )
29 Thursday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
نكاح المتعة (القرآن )
اللہ تم پر سے پابندیوں کو ہلکا کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے
اللہ تم پر رحمت کے ساتھ توجہ کرنا چاہتا ہے مگر جو لوگ خود اپنی خواہشات نفس کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر دور نکل جاؤ
اللہ چاہتا ہے کہ تم پر اُن طریقوں کو واضح کرے اور اُنہی طریقوں پر تمہیں چلائے جن کی پیروی تم سے پہلے گزرے ہوئے صلحا٫ کرتے تھے وہ اپنی رحمت کے ساتھ تمہاری طرف متوجہ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، اور وہ علیم بھی ہے اور دانا بھی
جو شخص تم میں سے اتنی مقدرت نہ رکھتا ہو کہ خاندانی مسلمان عورتوں سے نکاح کر سکے اسے چاہیے کہ تمہاری اُن لونڈیوں میں سے کسی کے ساتھ نکاح کر لے جو تمہارے قبضہ میں ہوں اور مومنہ ہوں اللہ تمہارے ایمانوں کا حال خوب جانتا ہے، تم سب ایک ہی گروہ کے لوگ ہو، لہٰذا اُن کے سرپرستوں کی اجازت سے اُن کے ساتھ نکاح کر لو اور معروف طریقہ سے اُن کے مہر ادا کر دو، تاکہ وہ حصار نکاح میں محفوظ ہو کر رہیں، آزاد شہوت رانی کرتی پھریں اور نہ چوری چھپے آشنائیاں کریں پھر جب وہ حصار نکاح میں محفوظ ہو جائیں اور اس کے بعد کسی بد چلنی کی مرتکب ہوں تو ان پر اُس سز ا کی بہ نسبت آدھی سزا ہے جو خاندانی عورتوں کے لیے مقرر ہے یہ سہولت تم میں سے اُن لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے جن کو شادی نہ کرنے سے بند تقویٰ کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہو لیکن اگر تم صبر کرو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اور اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
اور وہ عورتیں بھی تم پر حرام ہیں جو کسی دوسرے کے نکاح میں ہوں البتہ ایسی عورتیں اس سے مستثنیٰ ہیں جو تمہارے ہاتھ آئیں یہ اللہ کا قانون ہے جس کی پابندی تم پر لازم کر دی گئی ہے اِن کے ماسوا جتنی عورتیں ہیں انہیں اپنے اموال کے ذریعہ سے حاصل کرنا تمہارے لیے حلال کر دیا گیا ہے، بشر طیکہ حصار نکاح میں اُن کو محفوظ کرو، نہ یہ کہ آزاد شہوت رانی کرنے لگو پھر جو ازدواجی زندگی کا لطف تم ان سے اٹھاؤ اس کے بدلے اُن کے مہر بطور فرض ادا کرو، البتہ مہر کی قرارداد ہو جانے کے بعد آپس کی رضامندی سے تمہارے درمیان اگر کوئی سمجھوتہ ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، اللہ علیم اور دانا ہے
4²8/ 4²7 /4²6/ 4²5/ 4²4
26 Monday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
بس اب یہ قاطعاً ضروری نہیں کسی کافر شوہر کے لیۓ کے اُس کی بیوی ایک مومنہ ہو یا کسی مومنہ بیوی کےلیۓ کے اس کا شوہر کافر ہو اور وہ اس کی زوجہ
یہ عین ممکن ہے کے فرعون آسیہ ع کا شوہر ہو اور آسیہ اس کی زوجہ اور نہ آسیہ ع پر یہ لازم کے وہ فرعوں کی نافرمانی کرے اور حقِ زوجیت سے مبر٘ا متعلقہ ہوجائے
خدا کے قانون میں نوح ع کی بیوی ہو یا لوط ع کی ،فطری تقاضوں میں الہامی اشاروں کی قطعاً گنجائش نہیں
طلاق چو کے پروردگار کے نزدیک اک واحد حلال مگر ناپسندیدہ عمل ہے اس لیۓ قانون قدرت میں قدرت حق اور باطل کے ملاپ میں بھی فطرت پر قانونی وار نہیں کرتی
(ڈاکٹر رضا )
24 Saturday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
نہ سڑھ کے مدد کرنے کیوں حیدر کو پکارا
ہم ایک نہیں بارا کے بارا کو بلا لیں
اپنی تو سلطنت کے محافظ ہیں یہ سارے
جو تیری مملکت بھی ہو تٌو، تین بلالے
(ڈاکٹر رضا )
20 Tuesday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
ہمارے رستے تو اس دنیا میں ہی الگ ہوگۓ ہیں ہم آخرت میں کیا ملیں گے
اب اس میں کیا شک کے میرا خدا اور تمھارا خدا ہمارے راستوں کی مانند جدا ہیں
دین تو راستوں کی مانند عنداللہ “اللّه کے نزدیک ” عِنْدَ اللّٰهِ الْإِسْلَامُ” ہی تھا
مگر اب یہ کون فیصلہ کرے گا افضل کون ہیں گویا من اللہ کون وہ لوگ جو ‘منجانب اللہ’تھے یعنی وہ جن پر نعمتیں اتری یا وہ جو گمراہ ٹھرے یعنی وہ جن کا طریقہ اسلام سے جدا ٹھرا اور یوں کفر میں انکاری کی موت پر آخرت میں ناکام و نامراد اولاد و آباؤاجداد
تو اب تو بتا وہ کون جو منجانب اللّه ؟
“وہ جو دینِ اسلام لاۓ یا وہ جو اسلام لاۓ”
(ڈاکٹر رضا )
17 Saturday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
ضربت:
بس دستور یہی ہوا کرتا ہے
جب جب کسی کمزور کا زمانے کی حِرص و حًسد میں ناحق کھونے کا ڑر ہوا کرتا ہے تو آخری راستہ کسی بھی طاقتور حق پرست بچانے والے کے نزدیک اسے اپنا بنالینا یا اپنا دکھادینا ہی ہوا کرتا ہے یوں طاقتور سے قربت ضربت سے بچا لیتی ہے
(ڈاکٹر رضا)
14 Wednesday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
مفلسی اور نہ ہم کو تو ڈرا غربت سے
اور کیا شے ہے ہر اک چیز ہے ناپید یہاں
(ڈاکٹر رضا )
14 Wednesday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
اب کسی چیز کے جانے کا کوئی خوف نہیں
اور کیا کھوئیں گے ہر چیز ہے ناپید یہاں
(ڈاکٹر رضا )
13 Tuesday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
It is the datkness that hide’s what you dont want to be noticed .
It is the darkness that let one pop up what is to remain an unseen phenomena hence what is buried as seed pops at night in to a leafy turn thus a petal that turn at night in to flower.
It is the darkness that rest eyes @nd psyche hence gives a glimpse of shade to soothe your mind for a while as serenity.
Its the creation of God not unnessesarily .(Dr Raza)
12 Monday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
جان و دل ہے یہ روبرو تیرے رب
ذکر تیرا میں کیا کرو میرے رب
آسرا بس تری خدائی کا
ایک اور معجزہ فقط میرے رب
(ڈاکٹر رضا )
11 Sunday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
دینِ محمدﷺو آلِ محمدﷺ:
اور پھر کتاب نے نزول لیا ان ریت روایت دستور تہزیب اور تمدّن میں ڑھلے خدائی نظام کا جسے امر بل معروف وہ نہی انل منکر کہا جاتا ہے گویا تسبیح کے دانوں کی مانند ایسے اعمال جو نسل در نسل ازل سے ابد تک دینِ اسلام کے نام پر باپ اور بیٹے میں منتقل ہوتا سورۃ عصر کی تمثیل کی صورت حق کی تلقین اور صبرکی تاقید لیۓ امرِ خداوند یعنی سورۃ بقرہ میں باپ ابراھیم ع کی وہ نصیحت کے بیٹا میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے گویا بیٹوں کا وہ حلف نامہ کے آپ کے آباؤاجداد کے واحد خدا اور ہم فرمابردار اور مسلم رہیں گے
بس یہ تو آدم پر اترا وہ علم ہو جو بنیاد بنا ملائک کے سجود کی کے باپ کی قسم بیٹے کی قسم گویا عدن سےاذل تک یعنی برأت اس شرک سے جو ابلیس کا افکار ٹہرا ۔
اور پھر دستور کو دستاویز میں بدلا گیا یوں کبھی صحیفہ اور کہیں کتاب بن کر تہذیب نے ایسا کتابی حصار لیا کے کوبھ توریت کہیں زبور کہیں انجیل اور پھر قرآن کی سند بن گیا کے کے ہمارے یہاں بات بدلہ نہیں کرتی گویا ہم ایسا پڑھا دیں گے کے تم بھولو گے نہیں
یوں کتاب نے زمانے کو سمیٹا ریت روایت دستور کو لپیٹا اور یوں تہذیب اور تمدنن میں ڑھلے امر بل معروف کو “الکتاب” میں منتقل کردیا گویا آیات بنا ڈالا اس تہذیب کو جو لوگوں کے تمدن ریت روایت اور دستور میں ایسے ڑھلی تھی جسے خدا نے سورة الحمد کی مانند اپنا دین قرار دیدیا کے “ہمیں انکے رستے چلا جن پر تیری نعمت اتری”
خدا کا دین تو عدن کی ہدایت سے آخر کی رسالت تک منفرد رہا مگر کتاب کے نزول پر علم کے واضح آجانے پر اختلاف نے زیادتی اور لوگوں نے شیطانی منکری کی وہ راہ لی جس نے کتاب کے مطالب اور معین کردہ اصولوں سے شرک کی صورت اختلاف کیا یوں دین کا شیرازہ بھکیر دیا کے کے فقط ساٹھ سال میں دین میں آنے والوں نے دین لانے والوں کو کاٹ ڈالا
عجب نہیں کے اپبےوھے رسول کی آل کو کاٹ ڈالؤ اور پھر دین اور جنّت کے بھی دعوے دار رہو
نہ جانے سورۃ یسٰ کے مصداق وہ گمراہ لوگ جن کے آباؤ اجداد کی گمراہی پر قرآن اور آیات خود گواہ ہیں کے ” تاکہ تم خبردار کرو ایک ایسی قوم کو جس کے باپ دادا غفلت میں پڑے ہوئے ہیں” وہ قرآن کی تفسیر تصنیف اور تدریس کے دعویدار بن گئے
یوں کٌتٌبِ آسمانی کو جن کی حفاظت پاک پاکیزہ ملائک کرتےہیں ان پر نجس انسان حفاظت کے دعویدار بن جاۓ ” کیا انسّان نے اپنی خلقت نہیں دیکھی کس نجس نطفے سے ہم نے اسے تخلیق کیا ” نے قرآن کے خلاصے کا بھی دعویدار بن بیٹھا یوں تراجم سے لے کر تفسیر تک گویا آئیۂہِ تقدیر تک خود غیب پر عکاس اور ٹھیکیدار بن بیٹھا
بس محکم آیات کا تو کچھ کرناسکا ہاں متشابہات کو شیتانی خصلت پر خوب ٹٹولا توڑا اور مروڑا یو دین و اسلام پر خود دعویدار بن بیٹھا کے جیسے اس کے گمراہ باپ دادا کا یہی دین ہو
جب کےﷲ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے جو ازل سے آخر تک نسل در نسل ھدایت کی رسی میں جکڑا رہ ا خدا میں پیوستہ اس دین سے ہٹ کر ہے جو سورۃ آل عمران کی آیات کے مطابق مختلف طریقے پر اُن لوگوں نے اختیار کیے، جنہیں کتاب دی گئی تھی، اُن کے اِس طرز عمل کی کوئی وجہ اس کے سوا نہ تھی کہ انہوں نے علم آ جانے کے بعد آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنے کے لیے ایسا کیا
( ڈاکٹر رضا )
10 Saturday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
جا بجا دربدر کدھر جائیں
اب تو ممکن فقط کے مرجائیں
جی کے دیکھا ہے زندگی ہم نے
دیکھنا موت ہے سو مرجائیں
کیا کروں اب میں زندگی تو بتا
کچھ نیا اور ہے یا مرجائیں
مفلسی غربتوں افلاس بےقدر تو نہی
تو بتا چھوڑ کے کدھر جائیں
علم و حکمت سے آشا تھے مگر
زَن زمین زَر نہ مل سکا ہم کو
تول کے سب کا سب ہے دیکھ چکے
بس ہے غربت کے اب کدھر جائیں
(ڈاکٹر رضا)
04 Sunday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
بس مرد کے لے عورت کا حٌسن بے معانی ہوا کرتا ہے اگر عورت مرد کی پسندیدہ صفات پر شبیه نہ ہو
یہ خواھش پر چاہت اور ایثار پر قربانی کا ازدواجی رشتہ ہے جو ضرورت سے ضرورت کو جوڑا کرتا ہے
یوں خواھش مرد کی ضرورت اور ضرورت عورت کے اس کردار کے تکمیل کی جس کی بنیاد عورت کی خلقت میی پروی خدا کی بنی وہ فطرت جو تکمیل کے سانچے میں مرد کے موجود ہونے سے جڑی گویا ایسا رشتہ جو بعد از باپ ایک جانثار عاشق جو معشوق کو باکردار باقرہ بنادے یوں اس کی نسل اور آنے والے نسب کی محافظ .
بس سچ پوچھۓ تو میرے نزدیک عورت اپنی ازدواجی حیثیت میں کہیں اپنے ہی مرد پر ماں کہی بہن اور کہیں بیوی کے روپ میں ایسا محبوب ہے جو اپنی خلقت کےپوشیدہ صفات میں اپنے ظاہرکردہ کرداروں میں اپنی چُپھی تخلیق کا جیتاجاگتا افسانہ
(ڈاکٹر رضا )
04 Sunday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
روشنی میں عیاں عیوب فقط اندھیروں سے ہی چھپاۓ جاستے ہیں
اندھیروں میں ساتھ چلنے والے جگنو کی مانند ہوا کرتے ہیں جو فقط اندھیروں میں ہے راستہ دکھایا کرتے ہیں
(ڈاکٹر رضا )
03 Saturday Jan 2026
Posted in Dr RazaHaider
کیا پوچھتا ہے وراثت ہے کیا، فدق کا اصول
سنبھالتیں ہے ملائک ہی ترکہ آلِ رَسول ﷺ
(ڈاکٹر رضا)
“جس میں آل موسیٰؑ اور آل ہارون کے چھوڑے ہوئے تبرکات ہیں، اور جس کو اس وقت فرشتے سنبھالے ہوئے ہیں اگر تم مومن ہو، تو یہ تمہارے لیے بہت بڑی نشانی ہے”
(2:248)