کسی شے کے وجود کا انکار اس کےموجود ہونے کی اپنی دلیل ہے
وہ جو نہیں ہے، وہ نہی, اس کے نہیں ہونے پر استدلال ہے
ترتیب ،تقدیر, موت، حیات، قوت، طاقت، پیدائش افزائش ،فطرت صفات، نفس، نفرت ، محبّت، سوجھ، سوچ ، سمجھ ، علوم، عرفان، شعور، ظہور، غروب , عروج زوال ،تقدیس، کُبر کبریائ ، شر و بشر و مادہ ونر یوں جنس و اجناس خود اک دلیل ہے اس کامل وجود کی جس پر سجدہ واجب اور عبادت حق ہو یوں بندگی موجبِ دین و فطرت اور منسوبِ زات و صفات ہو
بس کسی شے کا اس کے منفرد اسلوب میں ڈھلنا, سورنا اور نکھرنا دلیل ہے اس وجود کی جسکی ذات وجود سے بےپرواہ، خلق ہونے سے پاک اور بصیرت کی پہنچ سے مبرّا ہو
(ڈاکٹر رضا )